پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا 25 فروری کو احتجاج

صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردیں
پشاور:(خصوصی رپورٹ) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے 25 فروری کو احتجاج کی کال دے دی۔صوبے کے تمام اضلاع میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہ لگنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے ضلعی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردیں۔پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ پشاور میں اسمبلی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔