متحدہ عرب امارات کے صدرجمعہ کو پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (آئی این پی) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان  جمعہ کو پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچیں گے۔ پاکستان  آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سلامتی پر تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔پاکستان میں شیخ محمد بن زید النیہان کے دورے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں