زمیندار نے خاتون پر کتے چھوڑ دیئے

بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) فصلوں سے لکڑیاں اٹھانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے محنت کش کی بیوی پر پالتو کتے چھوڑ دیئے۔بہاولپور میں یزمان کے علاقہ چک 128 ڈی این بی میں پالتو کتوں کے حملے سے محنت کش کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔خاتون کو تشویشنا ک حالت میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہیکہ اس کی بیوی گھر میں جلانے کے لیے علاقے سے لکڑیاں اٹھانیگئی تو زمیندار اور اس کے ساتھیوں نے پرانی رنجش کی بناء پر میری بیوی پر کتے چھوڑ دیئے اور شکاری کتوں نے میری بیوی کو بڑی طرح نوچ ڈالا۔محنت کش نے اپنی بیوی پر کتوں سے حملہ کرانے والے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینیکا مطالبہ کیا ہے۔پولیس نے خاتون پرکتیچھوڑنیکا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں مقامی زمیندار کے خلاف درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔