بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے امریکہ کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کے عندیہ پر سخت ردعمل دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے میڈیا بریفنگ میں کہا پابندیاں اور دباؤ ڈالنے کے حربے مسائل کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوتے۔چینی ترجمان نے فریقین سے اپیل کی سمجھ داری اور تحمل سے کام لیتے ہوئے ایسے اقدامات سے گریز کریں جو تنازع کو مزید بڑھائیں یا عالمی اقتصادی ترقی اور مالیاتی استحکام کو نقصان پہنچائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ چین خطے میں کشیدہ صورتِ حال پر باریکی سے نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضرورت پڑنے پر ہر ضروری اقدام اْٹھائے گا۔