پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وہ پی ٹی آئی کا سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے اپنا عہدہ واپس لینے کی درخواست کریں گے۔سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ پارٹی کے عہدے سے علیحدگی کے باوجود اپنی بطور وکیل اور عدالتی خدمات کو بلا معاوضہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اپنے فیصلے کی وجوہات یا مستقبل کے حوالے سے مزید وضاحت نہیں کی، لیکن اس اقدام کے بعد پی ٹی آئی میں ان کے کردار کے حوالے سے اہم بات چیت جاری ہے۔