ناقص کارکردگی پر ڈی ایس پی کا تبادلہ

 لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس افسران کی کارکردگی کے جائزے کے بعد ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ڈی ایس پی سی سی ڈی رحیم یار خان شہنشاہ احمد کا تبادلہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق شہنشاہ احمد کو ناقص کارکردگی پر آئی جی آفس لاہور میں کلوز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کارکردگی پر مبنی تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ بہتر نتائج اور جرائم پر قابو پایا جا سکے۔