روس میں بچوں کو ملٹری ٹریننگ دی جانے لگی

 ماسکو(آئی این پی )روس میں حالیہ برسوں میں بچوں کو فوجی تربیت دینے کا ایک نیا سلسلہ شروع  ہوگیا ، جس میں نوجوانوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر فوجی خدمات کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔  غیرملکی خبررساںادارے کی  رپورٹ کے مطابق روستوف ریجن کے ڈائون کوسک کیڈٹ اسکول کے بچوں نے حالیہ دنوں میں ایک سخت فوجی تربیت میں حصہ لیا، جس میں دوڑنے، رینگنے اور ہینڈ گرینیڈ پھینکنے جیسے تجربات شامل تھے۔ اس تربیت کا مقصد بچوں میں قومی جذبہ اور فوجی تیاری کا فروغ ہے، تاہم اس پر مختلف نقطہ نظر پائے جاتے ہیں۔ بعض ناقدین اسے بچوں کی ذہنی تربیت کے طور پر دیکھتے ہیں، جبکہ حکام کا ماننا ہے کہ یہ پروگرام حب الوطنی اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اہم ہے   رپورٹ کے مطابق بچوں کی فوجی تربیت کے تحت 83 بچوں نے ایک غیر معمولی تربیتی کیمپ میں شرکت کی، جہاں وہ نہ صرف جسمانی مشقیں کر رہے تھے بلکہ اپنے وطن کے لیے فوجی تربیت بھی حاصل کر رہے تھے۔ ان بچوں کی عمر 8 سے 17 سال کے درمیان تھی