امریکی اخبار نے فیصلے کو ٹرمپ کی نئی امن کوششوں سے جوڑا ہے
نیویارک(آئی این پی )امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ پینٹاگون نے یوکرین کو امریکی ساختہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے روسی سرزمین پر حملے کرنے سے روک دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پالیسی رواں سال بہار سے نافذ ہے اور ایک موقع پر واشنگٹن نے کیف کی درخواست مسترد بھی کی تھی، اخبار نے اس فیصلے کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی امن کوششوں سے جوڑا ہے۔گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے 2019 کے بعد پہلی ملاقات کی، جس کے بعد واشنگٹن میں یوکرین، نیٹو، یورپی یونین اور یورپی ممالک کے رہنمائوں سے بھی بات چیت کی۔ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین روس کو نشانہ بنائے بغیر جنگ نہیں جیت سکتا، تاہم انہوں نے ماسکو اور کیف دونوں پر زور دیا کہ جلد از جلد امن معاہدے پر پہنچیں