محمود خان اچکزئی کا سیلاب متاثرین کو امداد بھیجنے کا فیصلہ

کوئٹہ  (آئی این پی )چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی نے سیلاب متاثرین  کیلئے امداد کا اعلان کر دیا۔ ایک بیان میں ترجمان پشتونخوا میپ نے کہا  بلوچستان کے مختلف شہروں میں امدادی کیمپ لگا دئیے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، مسلم باغ، ژوب، لورالائی، شیرانی، موسی خیل اور قلعہ سیف اللہ میں کیمپ قائم ہیں۔