لاہور(کرائم رپورٹر)کورین سفیر کی قیادت میں وفد نے پی ایچ ای افسروں کے ہمراہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیااور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیرسے ملاقات کی۔کورین سفیر نے کہا پاکستان اور کوریاکے مابین مضبوط، نتیجہ خیز اور بلاتعطل دوطرفہ تعلقات دونوں ممالک میں تدریسی روابط کو ترویج دینے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا دو طرفہ تدریسی اداروں کے مابین تعلقات قائم کر انے میں سفارت خانہ معاون ثابت ہو گا ۔