پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئر فروخت کرنیکا فیصلہ، درخواستیں طلب

 مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا‘درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 جون مقرر
 اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے پی آئی کے 51 سے 100 فیصد شیئر فروخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلیں، آخری تاریخ 3 جون 2025 مقرر کی گئی ہے۔قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کیلئے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئیں، حکومت نے پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجکاری کے ذریعے پی آئی اے کا مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا۔