پی ٹی آئی قوم اور پاک افواج کے ساتھ ہے: بیرسٹر گوہر

 بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے:عمرایوب
حکومت بانی پی ٹی آئی سے بھی بات کرے ‘جیل سے باہر نکال کر یکجہتی پیدا کی جائے:اسدقیصر
 اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے   بھارت کے پاکستان پر الزامات بے بنیاد ہیں۔ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا،پی ٹی آئی قوم اور پاک افواج کے ساتھ اور یک زبان ہے۔پاک بھارت کشیدگی پر اپنے ایک بیان میں  چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ قانونی طور پر معطل نہیں ہوسکتا۔ پی ٹی آئی قوم اور پاک افواج کے ساتھ یک زبان ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے ۔ ہر لمحہ پاکستان کیلئے مشکل لیکن حکومت کے اب تک کے بیانات بزدلانہ ، کمزور اور التجائیہ ہیں ‘ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کو اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارت کا یہ فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں، حکومت سنجیدہ ہے تو بانی پی ٹی آئی سے بھی بات کرے اور جیل سے باہر نکال کر یکجہتی پیدا کی جائے۔