سعودی عرب سے محبت کو عملی طور پر اپنانا ہر شہری کا فرض ہے، الشیخ ایاد بن احمد الشکری

عوام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صحت و سلامتی کیلئے دعا کریں
قوم کی سلامتی، خوشحالی اور اتحاد حکمرانوں کی بصیرت و رہنمائی سے وابستہ ہے:مؤذن مسجد نبوی کا پیغام
لاہور  ( خصوصی رپورٹر)  مسجد نبوی الشریف کے مؤذن الشیخ ایاد بن احمد الشکری نے سعودی عرب کے 96 ویں قومی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں عوام  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے وہ خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صحت،سلامتی اور کامیابی کے لیے دعا کریں، کیونکہ ان کی بصیرت اور رہنمائی قوم کی سلامتی، خوشحالی اور اتحاد کی ضمانت ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا  قرآن و سنت کی روشنی میں حکمرانوں کے لیے خلوص دل سے دعا کرنا، وفاداری کا اظہار کرنا اور وطن سے محبت کو عملی طور پر اپنانا نہایت ضروری ہے۔ وفاداری اور حب الوطنی کا سب سے بہترین اظہار یہی ہے  ہم اپنے حکمرانوں کے لیے خیر و بھلائی کی دعائیں کریں، تاکہ ان کی رہنمائی سے معاشرہ مضبوط ہو، اقوام عزت حاصل کریں اور افراد کی زندگیاں محفوظ اور خوشحال رہیں۔