قوم کی سلامتی، خوشحالی اور اتحاد حکمرانوں کی بصیرت و رہنمائی سے وابسطہ ہے
عوام شاہ سلمان ، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صحت کیلئے دعا کریں:مؤذن مسجد نبوی
لاہور ( خصوصی رپورٹر) مسجد نبوی الشریف کے مؤذن الشیخ ایاد بن احمد الشکری نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں عوام الناس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خادم الحرمین الشریفین ملک سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صحت،سلامتی اور کامیابی کے لیے دعا کریں، کیونکہ ان کی بصیرت اور رہنمائی قوم کی سلامتی، خوشحالی اور اتحاد کی ضمانت ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ قرآن و سنت کی روشنی میں حکمرانوں کے لیے خلوص دل سے دعا کرنا، وفاداری کا اظہار کرنا اور وطن سے محبت کو عملی طور پر اپنانا نہایت ضروری ہے۔ الشیخ ایاد احمد الشکری نے مزید کہا کہ وفاداری اور حب الوطنی کا سب سے بہترین اظہار یہی ہے کہ ہم اپنے حکمرانوں کے لیے خیر و بھلائی کی دعائیں کریں، تاکہ ان کی رہنمائی سے معاشرہ مضبوط ہو، اقوام عزت حاصل کریں اور افراد کی زندگیاں محفوظ اور خوشحال رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد علی یزدانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کیا