668تجاوزات ضبط،4باڑے سیل

لاہور(کرائم رپورٹر)ستھرا پنجاب ویڑن پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر کی مختلف سڑکوں اور مارکیٹوں میں آپریشنز کے دوران 2844 غیر قانونی بینرز اور فلیکسز مکمل طور پر ہٹا دیئے گئے جبکہ668 تجاوزات ضبط کرلی گئیں۔ اسی دوران36 مویشی رہائشی آبادیوں سے منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ 4 غیر قانونی مویشی باڑے سیل کر دیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق آپریشنز کے نتیجے میں عوامی گزرگاہیں بحال ہوئی ہیں اور ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری آئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بلا امتیاز تمام غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اورتجاوزات کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کے اطلاق پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔