ویب ڈیسک: سعودی حکومت نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI) کو طلبہ اور عملے کی سہولت کے لیے 4 نئی بسیں تحفے میں دے دی ہیں۔
اس سلسلے میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بسوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات دنیا بھر کے لیے مثال ہیں، اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کو سعودی عرب کے دل میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے طلبہ اور عملے کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔تقریب میں یونیورسٹی کے وائس پریزیڈنٹس، سعودی اساتذہ اور سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔