تہران 2040 تک 20 گیگاواٹ ایٹمی توانائی کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتا ہے
تہران (آئی این پی ) ایران کے ایٹمی توانائی کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران اور روس ایران میں نئے جوہری بجلی گھروں کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق محمد اسلامی گزشتہ روز روس کے دورے پر ماسکو پہنچے ہیں۔ ر محمد اسلامی نے ایرانی سرکاری میڈیا کو بتایا کہ دورے کے دوران دوطرفہ معاہدوں پر دستخط ہوں گے، جن میں 8 ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ شامل ہے، کیوں کہ تہران 2040 تک 20 گیگاواٹ ایٹمی توانائی کی صلاحیت حاصل کرنا چاہتا ہے۔محمد اسلامی نے کہا کہ معاہدے کی بات چیت ہو چکی ہے، اور اس ہفتے معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہم عملی اقدامات کے مرحلے میں داخل ہو جائیں گے۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ایران کے مغرب کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں