بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار گپی گریوال کو پاکستان کا ویزا جاری نہ ہونے کی وجہ سے ان کے پاکستان میں شیڈول میوزیکل کنسرٹس ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
گپی گریوال کو پاکستان کے مختلف شہروں، جن میں لاہور، کراچی اور اسلام آباد شامل ہیں، میں 1 سے 30 نومبر کے درمیان کنسرٹس کرنے تھے۔ذرائع کے مطابق، ویزا کی عدم دستیابی کے سبب یہ پروگرام منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ پاکستانی موسیقی کے شائقین گپی گریوال کی لائیو پرفارمنس کے منتظر تھے، اور گلوکار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطہ کیا اور پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں انہیں پاکستان میں پرفارمنس کا موقع ضرور ملے گا۔