پاکستانی شاہینز کی کامیابی پر وزیر اعظم اور دیگر کی مبارکباد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رائزنگ سٹارز ایشیا کپ میں پاکستانی شاہینز کی شاندار فتح پر وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی شخصیات نے کھلاڑیوں اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی شاہینز کی شاندارکارکردگی پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، کوچز اور بورڈحکام بھی اس فتح پرلائق تحسین ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں۔