کنٹینر کی سالمیت کو نقصان پہنچائے بغیر ایکس رے یا گاما رے ٹیکنالوجی کے ذریعے سامان کی جانچ کی جاتی ہے
اسلام آباد (آئی این پی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت آنے والے تمام کنٹینرز کی جانچ پڑتال کیلئے نان انٹروزیو انسپیکشن (این آئی آئی) سسٹم کے تحت اسکیننگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کی طرف سے کسٹمز فیلڈ فارمیشنز کو جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق، مجموعی طورپر درآمدی اور برآمدی کنٹینرز کا 30 فیصد حصہ این آئی آئی اسکیننگ کے ذریعے جانچا جائے گا۔نان انٹروزیو انسپیکشن کے تحت کنٹینر کی سالمیت کو نقصان پہنچائے بغیر ایکس رے یا گاما رے ٹیکنالوجی کے ذریعے سامان کی جانچ کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، بعض گرین چینل کی ترسیلات کو بھی اسکین کیا جائے گا تاکہ نقل و حمل کے دوران محتاط رویہ قائم رہے۔یہ نیا نظام مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا اور نان کنٹینرائزڈ یا لوز کارگو پر بھی اسی طریقہ کار کو لاگو کیا جائے گا۔اس ایکسرسائز کا مقصد یہ ہے کہ ٹریڈ میں شفافیت، ڈویل ٹائم میں کمی، بہتر محصولات کی وصولی اور سرحدی سکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کیلئے اعلی معیار کی اسکیننگ تصاویر کو کسٹمز رسک مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس)اور سینٹرلائزڈ آڈٹ سسٹمز میں شامل کیا جائے گا، جو عالمی معیار ڈبلیو سی او سیف فریم ورک کے مطابق ہوں