احتجاج سے نمٹنے کے اہلکاروں کی ٹریننگ کی تیاری

رائٹ مینجمنٹ کورس کے دوران اہلکاروں کو پرتشدد ہجوم سے نمٹنے کیلئے 42مختلف ڈرلز سکھائی جائیں گی
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب میں احتجاج اور دھرنوں سے نمٹنے کے لئے رائٹ مینجمنٹ فورس کو متحرک کرنے کے اقدامات شروع کر دئییگئے۔ڈی آئی جی آر ایم پی کے مراسلے کے مطابق نئی بھرتی ہونے والے 2ہزار 475کانسٹیبل جنہوں نے بنیادی کورس مکمل کر لیا انہیں اب 7ہفتوں کی خصوصی ٹریننگ کیلئے طلب کر لیا گیا ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 25مئی تک تمام ڈی پی اوز منتخب جوانوں کو ٹریننگ سنٹرز میں رپورٹ کر ائیں اور اگر متبادل اہلکار بھیجے جائیں تو مکمل کرائٹیریا کا خیال رکھا جائے۔رائٹ مینجمنٹ کورس کے دوران اہلکاروں کو پرتشدد ہجوم سے نمٹنے کیلئے 42مختلف ڈرلز سکھائی جائیں گی۔ ڈی آئی جی اسد سرفراز کے مطابق رائٹ مینجمنٹ پولیس ہر صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے کم از کم 200اہلکاروں کا دستہ مہیا کرے گی ،7ہفتوں کی ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد رائٹ مینجمنٹ فورس صوبہ بھر میں باقاعدہ طور پر فعال کر دی جائے گی