فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی:محمد عامر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، اسی وجہ سے دباو ہوتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد عامر نے کہا کہ ہر ٹیم کا فائنل میں پہنچنا خواب ہوتا ہے، اس مرتبہ ہم فائنل کھیل رہے ہیں، ہمیں امید ہے ہم فائنل جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ فائنل نارمل میچ نہیں ہوتا یہ ایک مختلف مقابلہ ہوتا ہے، فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، جس کی وجہ سیدباو ہوتا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرکے لیف آرم فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ خرم شہزاد اچھی بولنگ کررہے ہیں، ڈومیسٹک سے سیکھ کر آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو اپنے متعلق اندازہ لگانا چاہیے کہ کہاں غلطیاں ہو رہی ہیں، لاہور ہمارا ہوم گراونڈ ہے، یہ ہمارے لیے خوش قسمت رہا ہے۔