سب کچھ عمران خان کو جھکانے کیلئے ہو رہا ، وہ جھکیں گے نہ بکیں گے:زرتاج گل

بشریٰ بی بی بیگناہ ہیں، انہیں جیل میں کوئی سہولیات میسر نہیں ،پلیزان کے لیے آوازاٹھائیں 
پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ موجودہ سب کچھ عمران خان کو جھکانے کیلئے ہو رہا ہے لیکن وہ نہ جھکیں گے نہ ہی بکیں گے، بشریٰ بی بی بیگناہ ہیں انہیں جیل میں کوئی سہولیات میسر نہیں۔ اپنے ایک بیان میں زرتا ج گل نے کہا اڈیالہ جیل ٹرائل میں مجھے یہ پتا چلا کہ بشریٰ بی بی جیل میں اپنے سیل میں بے ہوش ہو گئی تھی، وہ گھریلو خاتون ہیں، بیگناہ جیل میں ہیں، پلیز ان کے لیے آواز اٹھائیں۔ بشریٰ بی بی بے گناہ ہیں ان کی رہائی کے لیے آواز اٹھائیں۔ان کو کوئی سہولیات میسر نہیں یہ سب کچھ خان صاحب کو جھکانے کے لیے ہو رہا ہے ۔