ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام نے ملک کو طاقت دی، دشمن ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا
وزیراعظم سے ملاقات ہونے پر سیاسی باتوں کو ضرور سامنے رکھوں گا:مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو
کراچی(آئی این پی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی کی وجہ سے عوام کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، آج ہمیں اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔گورنر سندھ نہال ہاشمی اور اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو چاہیے جنگ کا ماحول جلداز جلد ختم کریں، فیڈل مارشل کی قیادت مںی پاک فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے قرارداد پاکستان پاس کی، صوبہ سندھ نے پاکستان بنانے میں پہل کی، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام نے ملک کو طاقت دی، دشمن ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیراعظم سے ملاقات ہونے پر سیاسی باتوں کو ضرور سامنے رکھوں گا۔