اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے یا عیدالفطر کے بعد وفاقی سیکرٹریز اور گریڈ22 میں ترقی پانے والے 46 افسر وں کے تبادلے و تعیناتی کافیصلہ کریں گے۔ وزیراعظم نے ہائی پاور بورڈ میں گریڈ22 میں ترقی پانے والے 46 افسران کی باضابط منظوری دیدی ہے ،وفاقی سروس کے سب سے بڑے اوراہم سروس کیڈر پاکستان ایڈ منسٹریٹوسروس کے 19اور پولیس سروس کے8افسر وں کی وفاقی وزارتوں اور محکموں میں گریڈ22کی اسامیوں پر تعیناتی کی جائے گی ،وزیراعظم کے حتمی فیصلے اور منظوری کے بعد سیکرٹری وزیراعظم ، سیکرٹری کابینہ ،اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن سمیت وفاقی وزارتوں اور سپیشل سیکرٹریز کے تبادلے کئے جاسکتے ہیں ۔ ہائی پاور بورڈ کے 5 اور 10مارچ کوہونے والے اجلاس میں وفاقی سروس کیڈر گروپس کے 46 افسران کو گریڈ22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 19 ، پولیس سروس کے 8 اور فارن سروس کے 9 افسران،انفارمیشن سروس گروپ کے ایک، سیکرٹریٹ سروس گروپ کے5افسران ، ا کانومسٹ سروس کے ایک ،آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس گروپ کے 2،ریلویسروس گروپ، پوسٹل سروس گروپ کے ایک، ایک افسر کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔