ویب ڈیسک: لاہور ایئرپورٹ پر 102 قیمتی موبائل فونز کی سمگلنگ ناکام
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے 102 قیمتی موبائل فونز کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ بینکاک سے آنے والی پرواز 345 کے مسافر سے موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ کارروائی کلیکٹر کسٹمز طیبہ کیانی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی، اور مسافر شاہد حسین کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا۔کسٹمز ترجمان کے مطابق پنجاب کے تمام ایئرپورٹس پر سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، اور کلیکٹر کسٹمز طیبہ کیانی کی سربراہی میں کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔