لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے گاڑی کی مرمت نہ کرنے پر ورکشاپ مالک کو قتل کرنے والے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنادیا ،عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم محمد سلیم کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عبہر گل خان نے ملزم محمد سلیم کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنایا ،مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کو 2020 میں خوشاب کے ایڈیشنل سیشن جج نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔