نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانیوالی مفاہمت کی یادداشت کا پاکستان کا نام لئے بغیر خیر مقدم کرتے ہوئے اس پر محتاط امید کا اظہار کیا ہے ۔بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق برکس کے قومی سلامتی کے مشیروں کے 16 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے کے مشیر برائے قومی سلامتی اجیت ڈوول نے کہا کہ بھارت امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ہم پرامید ہونے کے ساتھ ساتھ محتاط بھی ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ یہ کامیاب ہو گی۔ اس سے توانائی کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ آبنائے ہرمز کا کھلنا ایک نہایت خوش آئند پیش رفت ہے۔