آزاد کشمیر ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رجسٹریشن بحال کرنے کا حکم

مظفرآباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کو آزاد جموں و کشمیر میں بڑی قانونی کامیابی ملی ہے جہاں آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا پرانا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو بطور سیاسی جماعت فوری رجسٹر کرنے کا حکم دے دیا، عدالت کے اس فیصلے کے بعد ریاست میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کے لیے اپنے روایتی ’بلے‘ کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنے کی راہ ہموار ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق مظفرآباد میں ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شاہد بہار کی سربراہی میں قائم لارجر بینچ نے اس کیس پر تفصیلی سماعت کے بعد احکامات جاری کیے، یہ رٹ پٹیشن تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس پر عدالت نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنایا