ایران-اسرائیل جنگ بندی پر اسٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی، پاکستان میں 4779 پوائنٹس کا اضافہ

ایران-اسرائیل جنگ بندی پر اسٹاک مارکیٹس میں زبردست تیزی، پاکستان میں 4779 پوائنٹس کا اضافہ

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سمیت عالمی مالیاتی منڈیوں میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرمایہ کاروں نے جنگ کے خاتمے کو عالمی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا جس سے مارکیٹ میں اعتماد کی فضا بحال ہوئی۔

  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست بحالی:
KSE-100 انڈیکس میں 4779 پوائنٹس کا تاریخی اضافہ
انڈیکس کی نئی سطح: 120,499 پوائنٹس
سرمایہ کاروں نے جنگ بندی کو ریلیف قرار دیتے ہوئے بھرپور سرمایہ کاری کی
یہ اضافہ گزشتہ روز کی 3855 پوائنٹس کمی کے بعد آیا ہے، جب مارکیٹ 116,167 کی سطح پر بند ہوئی تھی

 گزشتہ روز کا پس منظر:
ہنڈرڈ انڈیکس بند ہوا: 116,167 پوائنٹس (3855 پوائنٹس کی کمی کے بعد)
جمعے کو بند ہوا: 120,023 پوائنٹس (20 پوائنٹس اضافہ)
تجارت کا حجم:

مالیت: 15.9 ارب روپے
شیئرز: 19 کروڑ 61 لاکھ 90 ہزار 358
  ماہرین کی رائے:
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق:"ایران-اسرائیل جنگ بندی نے سرمایہ کاروں میں اعتماد بحال کر دیا ہے، اور اگر خطے میں سیاسی استحکام قائم رہا تو اسٹاک مارکیٹس میں مزید بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔"