حملہ امریکہ کا یکطرفہ اقدام تھا، جو آسٹریلیا کا سکیورٹی اتحادی ہے: وزیر خارجہ پینی وونگ
کینبرا(آئی این پی )آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کینبرا نے ایران پر امریکا کے حملے کی حمایت کی ہے، تاہم انہوں نے کشیدگی کم کرنے اور سفارت کاری کی جانب واپسی پر زور دیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتھونی البانیز نے کینبرا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کافی عرصے سے اس بات پر متفق ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور ہم اس کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔