لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق سندر میں شاہنواز سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون, ہنجروال میں یاسین سے 3لاکھ50 ہزار روپے اور موبائل فون, اسلام پورہ میں لقمان سے 2لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون,کاہنہ میں شجاح سے 2لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد میں الیاس سے 2لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ڈیفنس اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک لٹن روڈ اور مناواں سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔