ملکی اور عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں نے نئی بلند ترین سطحیں قائم کر دی ہیں۔
ملکی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اسی طرح دس گرام سونا 5 ہزار 573 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 46 ہزار 812 روپے تک جا پہنچا۔ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک تولہ چاندی 526 روپے بڑھ کر 10 ہزار 801 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 65 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 988 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاری کے رجحانات سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا اہم سبب ہیں۔