موزمبیق میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

سڑکیں، گھر، سکول زیر آب‘ یونان  میں بھی  سیلاب کی تباہ کاریاں جاری  ، سڑکیں بیٹھ گئیں
 گاڑیاں مٹی اور پانی میں دب گئیں، گھروں میں ملبہ داخل   ہوگیا،خاتون جاںبحق ہوگئی
ماپوتو(آئی این پی ) مشرقی افریقی ملک موزمبیق میں شدید بارشوں سے سیلاب نے تباہی مچا دی۔غیرملیک خبررساںادارے  کے مطابق دارالحکومت ماپوتو میں سڑکیں، گھر، سکول اور کاروباری مراکز زیر آب آگئے، شہری کمر تک پانی میں چلنے پر مجبور ہیں۔ادھر یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے جنوبی علاقے میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سڑکیں بیٹھ گئیں، گاڑیاں مٹی اور پانی میں دب گئیں، گھروں میں ملبہ داخل ہو گیا۔ ایک خاتون سیلاب میں جان سے گئی۔