انگلینڈ میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی

سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل، مواصلاتی نظام درہم برہم‘گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
 لندن(آئی این پی )انگلینڈ میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں جبکہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔مانچسٹرمیں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، مواصلات اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں، گھروں میں پھنسے شہریوں کو ریسکیو کرنے کیلئے امدادی کارروائیاں کی گئیں۔