لاہور میں نجی کالج کے سی ای او کو اغواء کاروں نے رہا کردیا

لاہور(کرائم رپورٹر ) لاہور کے علاقے جوہر ٹائو ن سے نجی کالج کے اغوا ہونے والے سی ای او  عابد وزیر خان کو اغوا کاروں نے رہا کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق عابد وزیر خان بخیریت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور ان کی طبی حالت تسلی بخش ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کی واردات کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جبکہ اغوا کاروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد اغوا کے واقعے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔