شیرافضل بانی نے وکالت سے ہٹا دیا

 شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے:بانی نیانتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا 
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنما شیرافضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا۔بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کر دیا ۔بانی پی ٹی آئی نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے،بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق عدالت میں تحریر بھی لکھوا دی۔شیر افضل مروت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے، شیر افضل مروت گیٹ پانچ سے اڈیالہ جیل کی ڈیوڑھی تک پہنچے تھے وہاں سے واپس بھجوا دیا گیا۔