تاجرکے گھر پر کروڑوں کاڈاکا

 عدنان کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کرڈاکو سوا کروڑ ، 30 لاکھ کے زیورات لے گئے ،،مکینوں کااحتجاج
 ہربنس پورہ ،گوالمنڈی سمیت متعددمقامات پر بھی لاکھوں کے ڈاکے،دو گاڑیاں،3موٹرسائیکلیں چوری 

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے،زیورات ،موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا۔گلشن راوی میں تاجر عدنان شاہ کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کرڈاکو گھر سے 1 کروڑ 25 لاکھ روپے ، 30 لاکھ کے زیورات و دیگر سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔مکینوں نے علاقے میں ناقص سکیورٹی پر احتجاج کرتے ہوئے پولیس سے فوری کارروائی کامطالبہ کیا۔ جنوبی چھائونی میں فرقان سے 1لاکھ85 ہزار و دیگر سامان،لوئر مال میں راشد سے1 لاکھ 70ہزار روموبائل ، ستوکتلہ میں فاروق سے1 لاکھ50ہزار و موبائل ،ہربنس پورہ میں عامر سے1 لاکھ40 ہزار وموبائل ، لاری اڈا میں شہباز سے 1لاکھ 30 ہزار وموبائل ، مغلپورہ وحید سے1 لاکھ 25ہزار ،موبائل و دیگر سامان چھین لیا گیا۔گوالمنڈی ، سول لائنز سے گاڑیاں ، شاہدرہ ، ہڈیارہ اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔