چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پی پی کی کابینہ میں شمولیت کی تردید کردی۔
اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میڈیا میں اس خبر کی تفصیل غلط پیش کی گئی تھی کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔بلاول نے کہا کہ وہ اپنے دورے کے دوران ناشتہ کرنے کے لیے امریکہ ضرور جائیں گے، جو کہ ان کے والدہ کے دور سے جاری ایک روایت ہے۔ اس دوران وہ کچھ دوستوں سے ملاقات کریں گے، تاہم یہ دورہ کسی سرکاری یا آفیشل نوعیت کا نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی وہ وزیر ہیں یا حکومت کا حصہ ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ امریکہ حکومت کی طرف سے کوئی آفیشل پروگرام نہیں ہے، یہ صرف ایک غیر سرکاری دورہ ہوگا۔