ذاکرات کی بحالی کے لیے حکومت کمیشن کا اعلان کرے:بیرسٹر گوہر

ذاکرات کی بحالی کے لیے حکومت کمیشن کا اعلان کرے:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی بحالی پر دوبارہ غور کرنے کے لیے حکومت کمیشن کا اعلان کرے، ابھی کس چیز نے روکا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں، اس لیے حکومت کم سے کم یہی کہہ دے کہ کمیشن بننے جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے مذاکرات کے لیے 7 دن دیے تھے، جو کافی تھے، لیکن پیش رفت نہ ہونے سے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کی نیت صاف ظاہر ہو رہی ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھی تھی اور صرف دو مطالبات رکھے تھے، جن پر حکومت سے بات کرنے کا موقع ملا تھا۔اس کے جواب میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مذاکرات یک طرفہ طور پر ختم کیے گئے ہیں، اور اب ہم کس سے بات کریں؟۔ ع

رفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ہم دیواروں سے بات نہیں کرسکتے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو کہا کہ وہ دوبارہ غور کرے اور مذاکرات نہ چھوڑے۔عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو تھوڑی دیر ٹھہرنا چاہیے تھا، لیکن وہ ہمیشہ جلدی میں رہتی ہے، آنا اور جانا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں اس معاملے پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔