یو اے ای میں عیدالفطر کی 4چھٹیوں کااعلان

ابوظہبی (خصوصی رپورٹ)متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی مناسبت سے سرکاری و نجی شعبے میں تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے تصدیق کی ہے کہ تمام وفاقی وزارتیں، سرکاری ادارے اور پبلک سیکٹر کے محکموں میں 19 مارچ سے 22 مارچ تک 4 روزہ تعطیلات ہوں گی، جبکہ سرکاری اوقاتِ کار 23 مارچ سے بحال ہوں گے۔نجی شعبے کے ملازمین کیلئے تعطیلات 19 مارچ سے 21 مارچ تک ہوں گی۔ حکام نے مزید وضاحت کی ہے کہ اگر رمضان المبارک 30 دنوں پر مشتمل ہوا تو نجی شعبے کی تعطیلات میں 22 مارچ کو بھی شامل کر لیا جائے گا۔