نیپال: بس حادثے میں 19 افراد ہلاک، 25 زخمی

 دھادنگ ضلع کے علاقے بیگھی گھاٹ میں  بس 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری
کھٹمنڈو(آئی این پی )نیپال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 19 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھادنگ ضلع کے علاقے بیگھی گھاٹ میں  بس 200 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ نیپالی پولیس کے مطابق بس میں 44 افراد سوار تھے۔ ہلاک ہونے والے 19 افراد میں برطانوی شہری جبکہ زخمیوں میں 1 نیوزی لینڈ اور 1 چینی شہری بھی شامل ہے