فروری مارچ میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

لاہور(آئی این پی )محکمہ موسمیات  نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے دوران فروری کے آخر اور مارچ کی ابتدا میں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مضافات میں چند روز کے دوران دھند پڑ سکتی ہے، سمندری ہواں کی بحالی کے بعد ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونا دھند کا سبب ہے۔