لاہور،کراچی (آئی این پی ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بالائی علاقوں سمیت پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ،خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ24گھنٹوں میں سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی وجہ سے 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔