اعجاز چودھری جیل سے ہسپتال منتقل

لاہور (کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما اورسینیٹر اعجاز احمد چودھری کی طبعیت انتہائی ناسازہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ان کے دل کی شریانوں کی پیوندکاری کی گئی ،اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اعجازچودھری کے ترجمان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی رہنما کو سخت سکیورٹی میں جیل سے ہسپتال منتقل کیاگیا،ان کی طبعیت اب بہترہے ،تمام دوستوں سے دعائوں کی درخواست ہے۔