ملہاس شہر میں مقامی پولیس اہلکاروں پر اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے حملہ کیا گیا
پیرس (آئی این پی ) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے مشرقی شہر ملہاس میں ہونے والے چاقو حملے کو اسلامسٹ ٹیررازم قرار دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ا دارے مطابق ہفتے کے روز فرانس کے مشرقی شہر ملہاس میں چاقو کے حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے تھے۔ فرانس کے انسداد دہشت گردی کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ ایک شخص نے ملہاس شہر میں مقامی پولیس اہلکاروں پر اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے حملہ کیا۔پراسیکیوٹر کے دفتر نے مزید بتایا کہ ایک راہگیر مداخلت کرنے کی کوشش میں مارا گیا جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سالانہ فرانسیسی فارم شو کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ یہ بلاشبہ اسلامسٹ ٹیررازم کی کارروائی ہے۔