ریاض(خصوصی رپورٹ)سعودی عرب میں 71 کلو منشیات وصول کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے سکیورٹی ترجمان طلال الشلہوب کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے زکوٰۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی کے تعاون سے ریاض ریجن میں مقیم 6 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کیا، ملزموں کو 71 کلو میتھایمفیٹامین وصول کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ایک اور کارروائی کے دوران 200 کلو سے زائد منشیات ضبط کی گئی۔