ٹوکیو (آئی این پی) جاپان دنیا کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھر کاشیوازاکی-کاریوا کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔یہ پلانٹ تقریبا 15 سال بعد دوبارہ چلایا جا رہا ہے، جب 2011 میں فوکوشیما جوہری حادثے کے بعد ملک بھر میں جوہری توانائی کا نظام معطل کر دیا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیگاتا صوبائی حکومت نے ووٹنگ کے ذریعے پلانٹ کے جزوی آغاز کی منظوری دے دی۔ صوبائی اسمبلی نے گورنر ہیدیئو ہانازومی پر اعتماد کا اظہار کیا، جنہوں نے گزشتہ ماہ پلانٹ کی بحالی کی حمایت کی تھی۔جاپان نے حالیہ برسوں میں کاربن اخراج کم کرنے اور توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کئی جوہری بجلی گھروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے