پاک،افغان سرحد سے خودکش حملوں میں ملوث ترک شہری گرفتار

انقرہ (آئی این پی )ترکیہ کے سرکاری میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ تر ک  قومی انٹیلیجنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی)  نے افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں ایک کارروائی کے دوران ایک ترک شہری کو گرفتار کیا ہے جس پر نام نہاد دولتِ اسلامیہ(داعش) کا اعلی عہدیدار ہونے کا الزام ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی   کی    ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق  ترکی کے سرکاری میڈیا نے گرفتار شخص کی شناخت مہمت گورین کے نام سے کی ہے۔ گورین مبینہ طور پر کالعدم داعش خراسان (آئی ایس کے پی)  میں سرگرم تھا اور افغانستان، پاکستان، ترکی اور بعض یورپی ممالک میں خود کش حملوں کا ذمہ دار تھا