پہلے روز سروسز ہسپتال 81 اور پی آئی سی کے 33 فیصد پروفیسرز غیر حاضر رہے ،حاضری نہ لگانے کی فہرست تیار
لاہور(خصوصی رپورٹ )محکمہ صحت نے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پروفیسرز کی حاضری لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس فیصلے پر عملدرآمد سروسز اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے شروع کردیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت نے پروفیسرز کی ہسپتالوں میں حاضری کو یقینی بنانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ایپ کے مطابق پہلے روز114 پروفیسر غیر حاضر رہے، سروسز ہسپتال کے 81 اور پی آئی سی کے 33 فیصد پروفیسرز غیر حاضر رہے جبکہ دوسرے روز سروسز ہسپتال میں 41 فیصد اور پی آئی سی میں 24 فیصد پروفیسرز غیر حاضر پائے گئے۔اس حوالے سے سیکرٹری صحت کا کہنا تھا موبائل ایپلی کیشن حاضری کو صوبہ بھر کے ہسپتالوں تک پھیلانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔انہوں نے کہا موبائل ایپلی کیشن کی رپورٹ میں پروفیسرز کے حاضری نہ لگانے اور لیٹ آنے والوں کی فہرست بھی مرتب کی گئی ہے۔